ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / آگرہ ایکسپریس اتنا مضبوط بنادیا کہ آپ رافیل اتار سکتے ہیں: اکھلیش یادو

آگرہ ایکسپریس اتنا مضبوط بنادیا کہ آپ رافیل اتار سکتے ہیں: اکھلیش یادو

Sat, 03 Nov 2018 17:12:55  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی 3نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کئی بار مخالف جماعتوں کے رہنماؤں کی چٹکی لینے سے نہیں چوکتے ہیں۔ موقع دہلی میں منعقد ایک پروگرام کا تھا۔ ان کے ساتھ بی جے پی کے سینئر لیڈر رام مادھو،کانگریس لیڈر سچن پائلٹ اور آر ایل ڈی کے جینت چودھری بھی حصہ لے رہے تھے۔ اس دوران اپنے دور میں ترقیاتی کاموں کے گنانے کے دوران اکھلیش یادو نے اگلے بیٹھے بی جے پی لیڈر رام مادھوکی طرف مسکراہٹ پھیر کر طنزکیا ۔

اکھلیش یادو نے 2012 سے 2017 کے درمیان کئے گئے کام، مثلا گومتی ندی فرنٹ سے لے کر آگرہ ایکسپریس وے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے پر سکھوئی جیسے طیاروں کو اتارا گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہاں اچھے کام کئے گئے ہیں ۔وہیں بی جے پی لیڈر راؤ مادھو سے کہا کہ اب آپ اپنا رافیل (لڑاکا طیارے) بھی اتار سکتے ہیں۔ اس پر لوگ ہنسنے لگے۔

دہلی میں صحافی پریا سہگل کی کتاب کے رسم اجرا کے موقع پر یہ تقریب منعقد کی گئی تھی ۔ اس دوران اکھلیش یادو نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کی ان کی کوئی خواہش نہیں ہے اور اس کے بجائے وہ اپنے ریاست اتر پردیش کو بہتر بنانے کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس تقریب میں بی جے پی لیڈر رام مادھو، نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ، کانگریس کے سچن پائلٹ اور آر ایل ڈی کے جینت چودھری شامل ہوئے تھے۔ گفتگو کا رخ مہا گٹھ بندھن کی جانب ہونے پر منتظم صحافی ویر سنگھوی نے پوچھا کہ جب تمام اپوزیشن رہنماؤں کی وزیر اعظم بننے کی حسرت ہے، ایسے میں کوئی اتحاد کس طرح کام کرے گا۔ اس پریادو نے جواب دیا کہ ان کی ایسی کوئی خواہش نہیں ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے مرکز میں حکمران بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے مہا گٹھ بندھن بنانے کی کوشش کر رہی ہے ۔دریں اثنا غیر بی جے پی جماعتوں سے رابطہ کی کوشش کے تحت آندھرا پردیش کے وزیر اعلی اور ٹی ڈی پی سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے جمعرات کو کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت کئی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی ہے ۔ انہوں نے کانگریس کے ساتھ اپنی پارٹی کے اتحاد کو ملک کو بچانے کے لئے ایک جمہوری ضرورت بتایا ہے ۔


Share: